
کراچی میں واقع نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا ہے، نام تبدیل کرکےقومی بینک کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی بینک کے درمیان معاہدے طے پاگیا ہے جس کے بعد اسٹیڈیم کا نام" نیشنل بینک کرکٹ ارینا" رکھ دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیم نام پانچ سال کیلئے تبدیل کیا گیا ہے، پانچ سال بعد یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔
اس موقع پر پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی ایک تاریخ ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہوتے ہیں اور دنیابھر میں ان کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
نیشنل بینک کے صدر اورسی ای او رحمت علی حسنی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا ایک اعزاز کی بات ہے، ہم قومی ادارےکی حیثیت سے کام کررہے ہیں، یہ ہماری کرکٹ بورڈ کےساتھ شراکت کی شروعات ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19ncsnamwchange.jpg