پاکستان کا کرارا جواب: آئی پی ایل کی پاکستان میں اسٹریمنگ پر پابندی عائد

screenshot_1746298720982.png



اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی پاکستان میں آن لائن اسٹریمنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پابندی کے جواب میں کیا گیا ہے، جسے دو طرفہ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک سخت اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


وزارتِ اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر مقامی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ "کسی بھی ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم پر آئی پی ایل کی براہِ راست نشریات یا ویڈیوز پاکستان میں نشر نہیں کی جائیں گی۔"


یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستان سپر لیگ پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بھارت میں واحد ڈیجیٹل پارٹنر فینکوڈ نے اچانک پی ایس ایل 10 کی نشریات بند کر کے تمام متعلقہ ویڈیوز بھی اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی تھیں۔ اس کے بعد حکومتِ پاکستان نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے 23 بھارتی براڈکاسٹرز کو ملک بدر کر دیا تھا۔


پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برابری کی سطح پر جواب دینے اور بھارت کی جانب سے یکطرفہ و غیر منصفانہ فیصلوں کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہو گیا تھا۔


پس منظر میں دیکھا جائے تو بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے نہ صرف سندھ طاس معاہدہ معطل کیا بلکہ پاکستان سے تجارت بند، واہگہ بارڈر سیل، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔


حالیہ صورتحال میں دونوں ملکوں کے درمیان کھیل، ثقافت اور سفارتکاری کے تمام راستے بند ہوتے جا رہے ہیں، جو خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
 

Back
Top