پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

108104_82483085.jpg



پاکستان نے "فتح سیریز" کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے اور یہ تجربہ جاری مشق "اندس" کا حصہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1919296680706408680

تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت اس کی تکنیکی صلاحیتوں اور درستگی کو جانچنا تھا۔


یہ تجربہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی ملاحظہ کیا۔


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔


پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت مکمل اعتماد کے قابل ہے اور مادرِ وطن کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے "فتح میزائل" کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف اور اس کی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئیرز کی کوششوں کی تعریف کی۔


انہوں نے کہا کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے یہ واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کے لیے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
۔چائینا کے مال پر عربی میں نام لکھ قوم کو ہمیشہ کی طرح پھدو بنا رہے ہیں۔


یہ ان نالائق جرنیلوں کی خام خیالی ہے کہ انکی ان حرکتوں سے بھارتی ڈر جائیں گے . اگلوں نے پانی تو بند کر ہی دیا ہے ابھی دیکھیں وہ ان جرنیلوں کا اور کیا کیا بند کرتے ہیں . یہ تو سب ملک سے بھاگ جائیں گے لیکن شامت اعمال کھسی عوام پاکستان کی ہو گی
 

Taimur.javed

Senator (1k+ posts)
One should test missiles if it is something new to check it's operationability. This missile is subsonic, low range missile. It is more part of rocket artillery like Himars. It has been tested many times before.

India has hypersonic missiles which can be air, land and sea launched and Pak has no defence against them.
 

Back
Top