
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سیلابی ریلے گندم کی فصلیں بھی بہا لے گیا،لاکھوں ٹن گندم کا ذخیرہ تباہ ہوگیا، جس سے ملک بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہاہے۔
دوسری جانب گندم کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، کاروباری حلقوں کے مطابق اس کا ایک سبب داخلی اور دوسرا بیرونی ہے۔
روس سے پاکستان کی امکانی طور پر گندم اور خام آئل کی درآمد کا عندیہ ہے،وفاقی حکومت نے اس امر کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان کو روس سے خام تیل اور گندم کی درآمد میں امریکہ کی طرف سے کسی پابندی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑیگا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ ہمارا ہمسایہ بھارت امریکہ کا کم و بیش اتحادی بن چکا ہے‘ اسکے باوجود وہ روس سے دفاعی سازو سامان سمیت گندم‘ خام تیل مسلسل درآمد کرتا چلا آ رہا ہے‘ اسلئے امریکہ کی طرف سے یا یورپ کی طرف سے پاکستان پر کوئی دبائو نہیں ہوگا۔
گندم کی مارکیٹ اور فلور ملز مالکان نے ایک سروے کے دوران بتایا کہ 17ستمبر ہفتے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی اور دوسرے شہروں میں گندم کی قیمتوں میں 50سے 100روپیہ کمی ہوئی ہے۔
36سو سے ساڑھے 36سو فی چالیس کلو گرام تک جانیوالی گندم کی اوپن مارکیٹ قیمت کم ہو کر 35سو سے 35سو پچاس روپے فی چالیس کلوگرام تک ہو گئی ہے۔ اسکی ایک وجہ حکومت پنجاب کی طرف سے گوداموں سے سرکاری کوٹے کا اجراء 1765روپے فی چالیس کلو گرام سے بڑھا کر 2300روپے فی چالیس کلو گرام کرنے کا فیصلہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/putin-sh11.jpg