پاکستان پر ایک اور ہرجانہ:بین الاقوامی ثالثی عدالت کا اربوں روپے کا ہرجانہ

pak-suigas.jpg


بین الاقوامی ثالثی عدالت کا سوئی ناردرن پر 19 ارب روپے ہرجانہ

پاکستانی کمپنی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کو لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت کی جانب سے بھاری ہرجانہ کردیا گیا، عدالت نے کمپنی پر 19 ارب روپے ہرجانہ عائد کیا ہے۔

سوئی ناردرن کے خلاف یہ کیس نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی نے دائر کیا تھا،کمپنی حویلی بہادر شاہ جھنگ اور بلوکی میں 1200 میگاواٹ کے دو گیس پاور پلانٹ چلاتی ہے،سوئی ناردرن نے 2018 میں دونوں پاور پلانٹس کو 10 ارب روپے کی انوائس بھجوائی تھی، یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوا تو فیصلہ سوئی ناردرن کے حق میں آیا۔


جس کے بعد نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی نے لندن میں بین الاقوامی ثالثی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور فیصلہ پاکستان کیخلاف آیا،سوئی ناردرن کے ترجمان نے ہرجانے کا معاملہ اوگرا کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو لندن کی بین الاقوامی مصالحتی عدالت میں املاک ریکور کرنے والی فرم 'براڈ شیٹ' کے خلاف مقدمے میں شکست ہوئی تھی،، جس کے نتیجے میں نیب کو کئی ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنا پڑا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

master timi

MPA (400+ posts)
یہ دوسرا بڑا کیس ہے جس میں سپریم کورٹ نے پاکستانی اداروں کے حق میں فیصلہ دیا اور عالمی عدالت نے فیصلہ اڑا کے رکھ دیا۔

پہلا فیصلہ افتخار چوہدری کی عدالت نے ریکوڈک کیس میں دیا تھا۔ یہ سوئی ناردن والا کیس کس کی عدالت میں چکا تھا؟ کسی کو معلوم ہے؟
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
This proves that our Judiciary even at the top is unable to give justice as per international standards, just too sad and embarrassing
 

Back
Top