پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کردی

battery low

Minister (2k+ posts)

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کردی

1342314_3802110_file_updates.jpg

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کر دی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے گفتگو میں درخواست دی، مجوزہ بیل آؤٹ پیکج میں ای ایف ایف پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے فنڈنگ شامل ہے۔

نئے ممکنہ قرض پروگرام کے حجم کا تعین آئندہ ماہ مذاکرات کے دوران کیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورۂ پاکستان مئی کے وسط میں متوقع ہے۔

مذاکرات میں 3 سالہ پیکج کا حجم مزید بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش ہوگی جبکہ نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان کو ٹیکس نیٹ بڑھانے سمیت کئی کڑی شرائط پر عمل کرنا ہو گا۔

نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف سے جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

Source
 
Last edited by a moderator:

ranaji

President (40k+ posts)
چلو اچھا ہے اب باجوے کی باقیات جرنیل بھی ڈالرز میں ارب پتی ہوکر ریٹائر ہوکر باہر آکر جزیرے خرید کر اپنے پورے پورے ٹبر کو ارب پتی بنا کر ہی چھوڑیں گے باجوے اینڈ کمپنی کی طرح
یہ اربوں ڈاکرز کے قرضے ایسے ہی نہیں چڑھے پاکستان پر اس میں فور اور تھری سٹار جرنیلوں کی دن رات کی محنت مشقت شامل ہے
 
exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
چلو اچھا ہے اب باجوے کی باقیات جرنیل بھی ڈالرز میں ارب پتی ہوکر ریٹائر ہوکر باہر آکر جزیرے خرید کر اپنے پورے پورے ٹبر کو ارب پتی بنا کر ہی چھوڑیں گے باجوے اینڈ کمپنی کی طرح
یہ اربوں ڈاکرز کے قرضے ایسے ہی نہیں چڑھے پاکستان پر اس میں فور اور تھری سٹار جرنیلوں کی دن رات کی محنت مشقت شامل ہے
Line kum karnay kay leya muneera mistry ko extention per rakho,