
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آکر گراؤنڈ میں نہ اترنے کا فیصلہ کیا،میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے قبل ہی سیکیورٹی خدشات کے نام پر پوری سیریزی منسوخ کردی، جس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، پاکستان سے محبت رکھنے والے اور یہاں کی سیکیورٹی پر مکمل یقین رکھنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے انداز میں جواب دیا اور فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1438829191470911491
پشاور زلمی اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے پاکستان میں کھیل رہا ہوں اور یہاں پر ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا،نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی جواز بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا انتہائی حیران اور مایوس کن ہے، پاکستان میں رہنا ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے بھی نیوزی لینڈ کے فیصلے کی مخالفت کردی، ٹوئٹر پیغام میں افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دو سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا جس کا ایک ایک لمحہ خوشگوار رہا۔
https://twitter.com/x/status/1438827329057292288
انہوں نے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے بہت اچھی مہمان نوازی کی،اور خود کو ہر طرح سے محفوظ سمجھا، سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا، پاکستان میں رہتے ہوئے کوئی شبہہ نہیں رہا،پاکستان میں کرکٹ دیکھنے کا حقیقی طور پر خواہشمند ہوں۔
سری لنکن کرکٹر روشن ابھی سنگھے نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پچھلی بار پاکستان گئی تھی تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے اور وہ یہ اعتراف کریں گے کہ نہ صرف وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں بلکہ سکیورٹی بھی بہترین ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438843321988751361
کیوی ٹیم کے ایکشن پر پی سی بی کا سخت ری ایکشن بھی آچکا ہے، پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے مایوس کن فیصلے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے، رمیز راجا کہتے ہیں کہ اب آئی سی سی میں بات ہوگی، نیوزی لینڈ والے کس دنیا میں رہتے ہیں۔۔ سیکیورٹی خدشات کا جواز بنانا انتہائی مایوس کن ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/BcxGS8P/sami.jpg