پاکستان میں گھروں کا کرایہ کم اور بجلی زیادہ،بلوم برگ

shai11i1.jpg


پاکستانی عوام بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں,اتنی آمدنی نہیں جتنے بل آرہے ہیں, اور اب تو بجلی کے بل گھر کے کرائے سے زیادہ مہنگے ہیں, بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بڑا انکشاف کردیا,بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے ہیں۔

پاکستانی گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل اداکررہے ہیں،پاکستان میں بجلی جولائی میں 18فیصدمہنگی ہوئی۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں بجلی کے نرخ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بڑھائے گئے،پاکستان آئی ایم ایف سے7ارب ڈالرقرض کاپروگرام لیناچاہتا ہے۔

پاکستان میں2021سے اب تک بجلی 155فیصدمہنگی ہوئی،پاکستان میں بجلی کے بل عوام کے لیے بڑی اذیت ہیں,پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح12فیصدہے,پاکستان میں شمسی توانائی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بجلی کے زائد بلوں نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے,غریب کے لئے جہاں کھانے کے پیسے نہیں وہیں ہزاروں روپے کے بل دینا لازم ہے, جس سے تنگ آکر خودکشی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں.