پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل مہنگا، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

8crudeoildecrese.jpg

پاکستان میں گزشتہ روزپیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا وہیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز رواں ہفتےپیٹرولیم مصنوعات برآمدکرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی میٹنگ میں پیداوار میں اضافے میں تبدیلی نا کرنے کے فیصلے کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے، عالمی سرمایہ کار امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل محتاط ہوگئےہیں، جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔


رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں صفر اعشاریہ 2 فیصد یعنی20 سینٹ جس بعد برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 86اعشاریہ46 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیلو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت میں صفر اعشاریہ 1 فیصد یعنی 11 سینٹ کمی کے بعد 79اعشاریہ 57 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35 ، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 249 روپے80 پیسے اور 262روپے80 پیسے ہوگئی ہیں۔