
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق متنازعہ معلومات ہٹانے کے بعد وکی پیڈیا کی سروسز کو پاکستان میں بحال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکی پیڈیا کی سروسز آج پاکستان بھر میں دوبارہ سے بحال کردی گئی ہیں، پی ٹی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کی وکی پیڈیا کی سروسز کی بحالی کی خصوصی ہدایات کے بعد سروسز بحال کیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک خصوصی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے وکی پیڈیا پر متنازعہ معلومات کا جائزہ کر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کی تھیں۔
تاہم وکی پیڈیا کی سروسز کی بحالی کے بعد جب سوشل میڈیا صارفین نے ان لنکس کا رخ کیا جہاں کچھ ایسی معلومات موجود تھیں جس کی وجہ سے وکی پیڈیا کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا تو ان پیجز سے متنازعہ معلومات ہٹادی گئی تھیں۔

ان پیجز پر سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی مبینہ کرپشن اور بیرون ملک اثاثہ جات سے متعلق تفصیلات موجود تھیں، وکی پیڈیا پر قمر جاویدباجوہ کو میر جعفر اور غدار کہے جانے کی معلومات بھی شیئر کی تھیں کہ رجیم چینج منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹویٹر پر پاکستانیوں نے قمر جاوید باجوہ کو غدار قرار دیتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں ٹویٹس کیں۔

وکی پیڈیا نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے اہلخانہ کے اثاثہ جات میں گزشتہ چند سالوں میں ہونے والے اضافےسے متعلق فیکٹ فوکس کی رپورٹ میں شیئر کردہ تمام معلومات بھی شائع کی تھیں۔
تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز پر پابندی اور آج بحالی کےبعد یہ تمام پیجز اور لنکس ختم کردیئےگئے ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام کے نیچے درج"میر جعفر قمر جاوید باجوہ" کا ٹائٹل بھی ہٹادیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1622862713855610882
ٹویٹر پر صارفین نے پہلے اور اب کے وکی پیڈیا کے پیجز کے سکرین شاٹ لیتے ہوئےنشاندہی کی ہے کہ کیسے مختلف پیجز سے جنرل (ر) قمر جاوید سے متعلق معلومات کو ہٹادیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1622697380695969793
https://twitter.com/x/status/1622885057668222977
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9generalbajawawikipeda.jpg