پاکستان میں میڈیا مینجمنٹ اپنے عروج پر
اگر اپنے پاکستان کے ٹالک شوز دیکھے اور سنے ہوں گے تو اپنا سر ضرور پیٹ کر رہ گئے ہوں گے کے میڈیا میں سے کسی نے بھی ابھی مکمل رپورٹ نہیں پڑھی مگر تبصرے عروج پر ہیں . میں کچھ پوائنٹس لکھ رہا ہوں جس پر پاکستان کے تجزیہ کار تبصرہ کر رھیں ہیں ..........مثال کے طور پر
پاکستان کے انتہائی موحترم انوسٹگٹو صحافی جناب رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں فرمایا تھا کے
تحریک انصاف کو پاکستان ٢١ پارٹیوں کے لیڈرز کی تقاریر جن میں انھوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا ...... کی پریزنٹیشن دینی چاھئے تھی..... فیصلہ ادھر ہی ہو جاتا
پاکستان کے مجاہد صحافی جناب جنرل ڈاکٹر شاہد مسعود فرما رہیں ہیں کے ہیلی کوپٹر والی سرکار جناب جہانگیر ترین نے منظم دھاندھلی کا لفظ کیوں ڈلوایا . عمران خان نے ٣٥ پنکچر والی سرکار ، افتخار چودھری اور بابا الیکشن کمیشن کو کیوں نہیں بلایا ؟
فوجی صحافی طوطوں نے بھی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کر دیا ہے ، یہ ایک نئی کہانی ہے اور ہوا کا نیا رخ بتا رہی ہے
پاکستان کے چول ترین صحافی جن کا نام لکھنا بھی اپنا دل خراب کرنے والی بات ہے . وہ یہ پروپوگنڈا کر رہیں ہیں کے
کیا عمران خان کو معافی مانگنی چاھے ؟
حسب حال والے دانشور بھی اپنی ساری دانشوری منظم دھاندلی پر شروع کی اور منظم دھاندلی پر ہی ختم کی
جو بات سب سے دلچسپ ہے کے بہت سے صحافی الیکشن رگنگ کی بجاے تحریک انصاف کی لیڈرشپ میں لڑائی اور غلط فہمی ڈلوا رہیں ہیں . انلوگوں نے بہت سالوں سے جناب شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا ہوا ہے اور یہ لوگ ہمیشہ چاھتے ہیں کے عمران خان انسے اپنی جان چھڑا لیں
جہانگیر ترین صاحب کے حوالے سے منظم دھاندلی پر جتنا وقت ضائع کیا ہے مگر کسی نے یہ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ترین صاحب نے انصاف کے حصول کے لئے اپنی جیب سے کروڑروں روپے خرچ کے اسکا فائدہ تحریک انصاف کو ہوا یا نقصان ؟
لفظ منظم پر اتنا زیادہ زور مگر الیکشن کمسہں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو فارخ کیا اور عدلیہ نے بحال کیا مگر اسکا کسی ایک نے بھی تذکرہ تک نہیں کیا ؟
تحریک انصاف کی نظر میں یہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی تھی . اسکی وضاحت عمران خان صاحب نے ہر انٹرویو اور تقاریر میں کیا . اسکا مطلب عمران خان صاحب بھی غلط تھے جو یہ لفظ بار بار ادا کر رہے تھے ؟
دنیا کے کس ملک کی عدالت میں کسی سیاسی لیڈر کی سٹیٹمنٹ کی بنیاد پر کیا کوئی عدالت فیصلہ دیتی ہے ؟
جوڈیشل کمیشن کو ثبوت چاھئے تھا ، سیاسی اداکاروں کی تقاریر نہیں جو کہ بات کر کے مکر جاتیں ہیں. انکا تو اپس میں بھائی چارہ ہے ...کیا وہ کمیشن میں جاتے ؟
جوڈیشل کمیشن کو ثبوت چاھئے تھا ، افتخار چودھری ،بابا کمیشن کی بوتھی یا چڑیا کے پر نہیں گننے تھے . تحریک انصاف نے ایک ضغیم کتاب کمیشن کو دی اور انلوگوں کو پیش کیا جس کے انکے پاس ثبوت تھے.
کیا یہ راکٹ سائنس ہے ؟
پاکستان کے میڈیا نے حسب روایت کتا کان لےگیا تو کتے کے پیچھے دوڑ لگا دی
کچھ صحافی لگتا ہے کے اپنی ذاتی عناد تحریک انصاف کے خلاف نکال رہیں ہیں کیونکے تحریک انصاف کی قیادت کا الیکشن کمیشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بنتا مگر انکا سارا زور تحریک انصاف کی قیادت پر کیوں ؟
اگر اپ غور کریں تو تحریک انصاف جو باتیں ٢ سالوں سے مستقل کر رہیں ہیں ان پر کسی نے بات نہیں کی مگر سارا زور لفظ منظم پر کیوں لگا رہیں ہیں . یہ لفظوں کے ہیر پھیر اور دوسرے موضوعات پر وقت صرف کر کے اصل موضوع سے کیوں لوگوں کو بھٹکا رہیں ہیں ؟
تحریک انصاف نے الیکشن رگنگ کے حوالے سے سنکڑوں سوالات میڈیا کے سامنے رکھے ہیں
انکا جواب تو کوئی دیتا نہیں تو پھر
عمران خان کیوں معافی مانگیں ؟
کیا یہ عدالت تھی ؟
انھوں نے تو صرف شواہد اکھٹے کے ہیں ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے
کمیشن نے اپنی ٣٠٠ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں صرف چول تو نہیں ماری ہو گی، کچھ تو پروفیشنل بھی لکھا ہو گا
کیا بھٹو صاحب کو عدالت کے زرئے موت دینے سے بھٹو ختم ہو گیا تھا ؟
ایک فیصلے سرکاری ہوتے ہیں مگر اصل فیصلہ تاریخ لکھتی ہے
جو پروپوگنڈا کچھ صحافی کر رہیں ہیں وہ بھی ریکارڈ کا حصہ بن رہیں ہیں ، یہ لوگ خود شرمائیں گے اپنی کہی گئی باتوں سے
جو صحافی اصل موضوع پر بات کر رہیں ہیں اور لکھ رھیں ہیں وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہوں گی
کبھی جنگ گروپ بھی کنگ میکر ہوتا تھا . کبھی اس گروپ نے بھی عمران خان کی مٹی پلید کی تھی مگر وقت نے آخر سچ کو سچ ثابت کیا
ہمشہ کی طرح تحرک انصاف کو کچھ دنوں کے لئے پریشر میں لایا جاتا ہے مگر عمران خان پھر دھاڑنا شروع کر دیتے ہیں میڈیا کے کچھ لوگ دھاری لگا کر پھر کسی دوسرے ملک یاترا پر نکل جاتے ہیں
الله جسے چاھے عزت دے اور جسے چاھے ذلّت . بیشک الله حق ہے
ایسے ہی جیسے الله نے وعدہ کیا تھا کے میں قرآن کو محفوظ رکھوں گا اور آج ١٤٠٠ سال پورانہ قرآن الله نے لوگوں کے سامنے لے آیا ہے
حق ہمیشہ سامنے اتا ہے