zaheer2003
Chief Minister (5k+ posts)
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین امراض ذیابیطس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ 31لاکھ تک جاپہنچی ہے، جو انتہائی سنگین ہے ۔اگر اس کی روک تھام نہیں کی گئی تو چند سالوں میں مریضوں میں اضافہ ہوجائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو ’’ عالمی یوم زیابیطس‘‘ کی مناسبت سےمقامی ہوٹل میں بین الاقوامی ذیابیطس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی سیکریٹری معدنیات ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی ،مہمان اعزازی ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن کے صدر میاں مختار احمد ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر زمان شیخ ،ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پیٹرن پروفیسر عبدالباسط، چیئر پرسن سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر شبین ناز مسعود،ڈاکٹر اعجاز وہرہ ،ڈاکٹر نور جہاں صمد ،پروفیسر بیکھا رام کے علاوہ ڈاکٹرز ،نرسزاور میڈیکل کےطلبا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے کہا کہ شوگر کی اہم وجہ فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ ہیں ،جو ہمارے ملک میں ذیابیطس کا باعث بن رہی ہے ۔یہی وجہ سے ہے کہ کورونا وائرس کے دوران ہوم ڈلیوری کے ذریعے عوام نے فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کی بھرمار رکھی ہے جس کے باعث شوگر کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
Sourceان خیالات کا اظہار ہفتہ کو ’’ عالمی یوم زیابیطس‘‘ کی مناسبت سےمقامی ہوٹل میں بین الاقوامی ذیابیطس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی سیکریٹری معدنیات ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی ،مہمان اعزازی ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن کے صدر میاں مختار احمد ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر زمان شیخ ،ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پیٹرن پروفیسر عبدالباسط، چیئر پرسن سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر شبین ناز مسعود،ڈاکٹر اعجاز وہرہ ،ڈاکٹر نور جہاں صمد ،پروفیسر بیکھا رام کے علاوہ ڈاکٹرز ،نرسزاور میڈیکل کےطلبا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے کہا کہ شوگر کی اہم وجہ فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ ہیں ،جو ہمارے ملک میں ذیابیطس کا باعث بن رہی ہے ۔یہی وجہ سے ہے کہ کورونا وائرس کے دوران ہوم ڈلیوری کے ذریعے عوام نے فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کی بھرمار رکھی ہے جس کے باعث شوگر کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/GMeABuU.jpg
Last edited by a moderator: