
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے،پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا، پی ٹی اے کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے،انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے،ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز بھی بند ہیں۔
پاکستان میں ٹوئٹر سروس میں خلل پیدا ہونے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،منگل کو رات آٹھ بجے کے قریب مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی سروسز استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی کہ وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کر پا رہے۔
اسلام آباد اور لاہور کے کچھ صارفین نے فیس بک اور یوٹیوب تک رسائی نہ ہونے یا ان ویب سائٹس کے بہت سست ہونے کی شکایت بھی کی،یہ شکایات بڑھیں تو بیرون ملک موجود ٹویپس نے ٹوئٹ اور دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ مائکروبلاگنگ ویب سائٹ کی سروسز متاثر ہیں یا نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fb-twiahshsa.jpg