پاکستان میں بسوں،ٹرکوں کے آٹوپارٹس تیار کرنے والا ایک اور پلانٹ بند

13autoparrttspllants.png

پاکستان میں ایک اور آٹو پارٹس تیار کرنے والا پلانٹ بند کردیا گیا ہے،بند ہونے والا پلانٹ بولان کاسٹنگ لمیٹڈ کمپنی کی ملکیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹرک اور بس کے بارٹس بنانے والی کمپنی بولان کاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے اپنا پیداواری پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پلانٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ بھی کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں ٹرک اور بسز کی سیل میں ریکارڈ کمی دیکھنے کے بعد کمپنی کو مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے، ڈیمانڈ میں کمی کو دیکھتے ہوئے کمپنی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت کیلئے مینوفیکچرنگ پلانٹ کو 26 اگست 2024 سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1827338775858397318
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان میں کسی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی پیداور بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل سوزوکی کارساز پلانٹ اور ملت ٹریکٹر نے اپنے پلانٹس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 

Back
Top