پاکستان میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت

atmahi11h21.jpg

پاکستان میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان میں اے ٹی ایمز خی ممکنہ بندش پر پی ٹی اے نے وضاحت دے دی,پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اے ٹی ایم سروسز کی ممکنہ بندش سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔

پی ٹی اے نے کہا میڈیا میں پھیلی خبریں جعلی ہیں, ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔

میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز کے لائسنس کی تجدید نہ ہونے سے ملک میں موبائل، انٹرنیٹ سروسز اور اے ٹی ایمز متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل ون لنک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سائبر حملے کے باعث پاکستان میں 2 سے 3 روز تک اے ٹی ایمز بند رہیں گے۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
although sb afwah he hogi magr credibility itni khrab hai inki k jis baat ki yeh tardeed krdain woh tu hoti he hai phr
 

Back
Top