
کچھ روز قبل پنجاب کے شہر تاندلیا نوالہ میں دھند کے باعث ایک گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بچوں کی عمریں 3سے6سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
گنے کے ٹرک سے بری طرح تباہ ہوئی اور بالکل ٹین ڈبہ کا منظر پیش کرنے لگی۔۔ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوزوکی کمپنی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور سوزوکی کمپنی کی گاڑی کو ٹین ڈبہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کمپنی کی گاڑیاں چلتی پھرتی موت ہیں، اس پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔یہ گاڑیاں کباڑ سے بھی گئی گزری ہیں۔
صحافی زاہد گشکوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کرت ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب اور رانا تنویر حسین صاحب اس گاڑی کے بالکل ناقص معیار کا نوٹس لیں گے ؟ آج ایک خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
https://twitter.com/x/status/1872884145355194561
شفقت علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 29 لاکھ کا یہ ٹین ڈبہ سوزوکی آلٹو سڑکوں پر چلتی پِھرتی موت ہے۔ پاکستانی عوام پیسے دے کر اپنے لیے یہ موت خریدتی ہے۔۔۔۔ اس گاڑی میں نہ تو سیکورٹی فیچر ہیں اور نہ ہی کوالٹی۔۔۔ اگر کسی ترقی یافتہ ملک میں کوئی کمپنی اتنی ناقص کوالٹی کی گاڑی بناتی تو اب تک کمپنی پر پابندی عائد ہو جانی تھی۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1873098243388649697
مہوش قمس خان نے لکھا کہ پاکستان میں اس ناکارہ سوزوکی کار کی قیمت 32 لاکھ روپے ہیں
https://twitter.com/x/status/1873056697557922030
صحافی وحید مراد کا کہنا تھا کہ یہ سوزوکی کی آلٹو ہے۔ پاکستان میں ٹین ڈبہ 32 لاکھ روپے کا بیچا جا رہا ہے۔ اپنی جان بچانے کے لیے ضروری ہے کہ مال بچائیں۔ سوزوکی خریدنے سے بچیں۔
https://twitter.com/x/status/1873025281205911669
صبیح الحسن نے ردعمل دیا کہ اس ملک میں جسکا جودل چاہتاہےکرتاپھرتاہےکوئی پوچھنےوالا نہیں۔ آخر پاکستان میں ٹین ڈبے بنانے والی سوزوکی، کرولا، ہنڈا کی فیکٹریوں کو کوئی پوچھتا کیوں نہیں؟ اُلٹا گاڑیوں کی ایمپورٹ پر سختیاں کررکھی ہیں تاکہ لوگ ملک میں بنی گاڑیاں خریدیں۔ بھئی آپ معیار بھی تو دیں جاپان جرمنی والا
https://twitter.com/x/status/1873001238113272166
نظام نے تبصرہ کیا کہ سارے اشرافیہ اس جُرم میں برابر کے شریک ہیں کیوں کہ سب مل کر کھاتے ہیں، موٹر وے پر سوزوکی آلٹو گاڑی اُلٹ گئی اور گاڑی کی کوالٹی چیک کریں ذرا، ایسے لگتا ہے کہ ٹرین کے نیچے آ گئی ہو، ایسی کمپنیوں کو پاکستان سے نکال باہر کرنا چاہئیے
https://twitter.com/x/status/1873301900055232526
صابر ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ سوزوکی کمپنی کی تقریباً 30 لاکھ کی گاڑی خود کش بمبار سے کم نہیں ہے،ان چوروں نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے، ٹین ڈبے بھی شاید اس سےمضبوط ہوتا ہے، کیا اس کمپنی سے کوئی پوچھنےوالا نہیں ہے،کیا انکی مارکیٹ میں اجارہ داری بدمعاشی یونہی قائم رہےگی اور یہ ایسےہی خود کش بمبار تیار کرتےرہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1873038634636685485
میاں جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سوزوکی آلٹو ۔ اتنی ہلکی اتنی لو کوالٹی میٹریل سے بنی ہوئی گاڈی ہے کہ چلتی پھرتی موت ہے اگر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو ایک بھی پرزہ سلامت نہیں بچتا اور گاڈی کے اندر بیٹھے ہوئے لوگ بچ جائیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
https://twitter.com/x/status/1872993285553389799
سوزوکی والے اِس چلتے پھرتے کباڑ کے 30 لاکھ روپے تک لیتے ہیں، اللہ محفوظ رکھے ہر اُس شخص کو جو یہ گاڑی خریدتا ہے، پتہ نہیں کب ہماری حکومتیں اِس کار مافیا کے شکنجے سے نکلیں گی۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1872957963088150643
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/suzh1i1h.jpg