پاکستان سے واپسی پر جیک برگمین کا دوبارہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

jackaa1b1.jpg

ریپبلکن کانگریس مین جیک برگمین نے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں

پاکستان سے واپسی پر انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔

جیک برگمین نے ایک بیان میں کہا کہ میرے پاکستان کے دورے اور وہاں و امریکہ میں رہنماؤں و کمیونٹیز سے ملاقاتوں کے بعد، میں ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہراتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1914412767747940651
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط امریکہ-پاکستان شراکت داری مشترکہ اقدار—جمہوریت، انسانی حقوق، اور اقتصادی خوشحالی—پر قائم ہوتی ہے۔ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

آخر میں انہوں نے #FreeImranKhanکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

جیک برگمین کے بیان پر صحافی معید پیرزادہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس مین برگمین، بات تو اچھی ہے!لیکن کیا یہ پیغام آپ نے نجی ملاقاتوں میں اپنے پاکستانی میزبانوں کو مؤثر انداز میں پہنچایا بھی؟
https://twitter.com/x/status/1914529882370892049
 

Back
Top