پاکستان سے شائقین بھی آتے تو مزید اچھا لگتا، بابراعظم کی بھارت میں گفتگو

babarzz1h11.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اگر ہماری طرف کے فینز بھی یہاں آتے تو ہمیں مزید اچھا لگتا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل احمد آباد میں ایک ٹی وی پروگرام میں کیپٹنز ڈے شو میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے، شو میں شرکت کیلئے بابراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد سے احمد آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بابراعظم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں توقعات سےبرعکس ہمارا استقبال ہوا،ایئرپورٹ سے ہوٹل اور پھر گراؤنڈ تک ہماری مہمان نوازی دیکھ کر بہت اچھا لگا، بھارتی شائقین کو دیکھ کر بھی بہت اچھا لگا،ہمیں مزید اچھا لگتا اگر ہماری طرف سے فینز بھی یہاں موجود ہوتے۔

بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی گزشتہ 3 سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، پہلی گیند سے ہی جیتنے کیلئے کھیلیں گے، بھارتی گراؤنڈ میں باؤنڈریز چھوٹی ہیں جس سے بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری طاقت ہمیشہ سے ہی باؤلنگ رہی ہے اور اب بھی ہماری سٹرینتھ باؤلنگ ہی ہے، بھارت میں کنڈیشنز پاکستان اور جنوبی ایشیاء جیسی ہی ہیں۔
 

Nazimshah

Minister (2k+ posts)
Agar Imran khan ki hakomat hoti tho India kia majal ki Pakistan ka visit ni karai aor kasi Pakistanis ko visa nahi issue kartai, leken jab mulk aiso kai hath mai ho jin kai izzat aor gherat aor huddari koyi maani nahi rakti
 

Back
Top