Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر کریش، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بارپھر کرپش ہوگئی ہے جس کے باعث ایک ہزار پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اب تک 100 انڈیکس میں 1009 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث سٹاک مارکیٹ 43 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھی ہے اور مارکیٹ 42495 پوائنتس پر آگئی ہے۔
کاروباری دن کے دوران ا100 انڈیکس میں 2.32 فیصد کمی دیکھنے آئی۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 191 روپے سے زائد جبکہ انٹربینک میں 190 روپے سے زائد ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/2oqoigJ.jpg