
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کہتے ہیں پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے,واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان میتھیو ملر نے کہا امریکی سفیر کی چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کے جواب میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں,میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی طرف سے پاکستان کے لیے چار نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی,ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ اسکولز کے لیے چار ملین ڈالر دیئے جائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کسی سیاسی عہدے کے امیدوار پر کوئی پوزیشن یا (موقف) نہیں رکھتا، بلوچستان پولیس کے ٹریننگ اسکول کیلئے 4 ملین ڈالر دیئے جائینگے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے کانگریس سے اسرائیل، یوکرین کیلئے اضافی امداد منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ امریکا دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے سویلین سیکورٹی کیلئے40 سال کی شراکت داری پر مبنی ہیں،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ڈھائی لاکھ ڈالرکا سامان بھی مہیا کیا جائیگا، مزید 10 پولیس اسٹیشنز کے قیام کیلئےبھی 2 ملین ڈالر فراہم دیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ویزا کے منتظر افغانیوں کی حفاظت کے حوالے سے پاکستان سے مستقل رابطہ ہے، یہ شراکت پاکستانیوں کے تحفظ، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو بہتر کرتی ہے۔
اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں انتخابات کے نگران ادارے الیکشن کمیشن کے سربراہ سے حالیہ ملاقات سے متعلق جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے صحافی کو اس حوالے سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے مشورہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ سفارت خانہ اس کا بخوشی جواب دے گا.
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/usa-pakistan-elc-op.jpg