پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 10 روز میں سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 10 روز میں سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

198888_7733253_updates.jpg

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مزید 550 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کے سوا کھرب ڈوب گئے۔

پاکستان شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا منفی رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 36464 تک گرا جو رواں سال کی کم ترین سطح ہے۔

آج کاروباری دن کا اختتام 550 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 579 پر ہوا جو تین سالوں میں انڈیکس کی کم ترین اختتامی قدر ہے، آج مارکیٹ میں 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے کم ہوئی ہے جب کہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 515 ارب روپے ہے۔

آج اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوبے گئے جب کہ 10 روز میں 100 انڈکس 2400 پوائنٹس کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے 6 کھرب روپے ڈوبے ہیں۔

Jang
 
Last edited by a moderator:

f.basharat

Politcal Worker (100+ posts)
Stock exchange satta ha, political stability ho to investor shares uthaty hain and phr jb price increase kry to sale krty hain, trading krty hain is ka direct economy py impact nahe ha. Dollar price is of more importance and point of worry then focusing on stock exchange.
 
Diesel

Chief Minister (5k+ posts)
abi tora time lagay ga becoz mulk ke jitnay institutions hein on mein Patwarii mojod hein. ye patwarii kabi nhi chahein ge ke IK ki govt kamyab ho.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اتنے برے حالات ہیں اور ڈوب رہے ہیں تو کھربوں لگا کیوں رہے ہیں روزانہ ؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ شرح پچھلے تین سال کی کم ترین ہے، مطلب کہ تین سال سے زیادہ پیچھے جائیں تو یہ شرح اس سے بھی زیادہ کم ہوئی تھی کیا؟
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کھربوں نکل رہے ہیں ، روزانہ
یہ ہی پوچھا ہے کے کاروباری جب اب بھی روزانہ کھربوں لگا رہے ہیں تو ان کو کیا نظر آ رہا ہے آپ کی خبریں نہیں پڑھتے ؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کھربوں نکل رہے ہیں ، روزانہ
جناب عالی، اس کی وجوہات بیان کریں۔ میرا تو خیال ہے کہ ملک کا وہ سرمایہ کار طبقہ جو احتساب کے عمل سے ڈرتا ہے، وہ اپنا پیسہ نکال رہا ہے اور بھاگ رہا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو یہ ایک مرتبہ ہونے دیجیئے۔ لیکن اگر اسکی وجہ ہماری بڑھتی ہوئی تیل، گیس اور شرح سود ہے تب تو یہ بہت ہی نازک صورتحال ہے۔ لیکن کیا ہمیں صحیح طور اسکا ادراک ہے کہ یہ مندی کا رجحان کیوں کر ہے آخر؟
 
Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
ایک سالے کرکٹر نے پورے ملک کی معشیت کو مچھر بنا رکھا ہے ..سالہ ایک کرکٹر
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
جناب عالی، اس کی وجوہات بیان کریں۔ میرا تو خیال ہے کہ ملک کا وہ سرمایہ کار طبقہ جو احتساب کے عمل سے ڈرتا ہے، وہ اپنا پیسہ نکال رہا ہے اور بھاگ رہا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو یہ ایک مرتبہ ہونے دیجیئے۔ لیکن اگر اسکی وجہ ہماری بڑھتی ہوئی تیل، گیس اور شرح سود ہے تب تو یہ بہت ہی نازک صورتحال ہے۔ لیکن کیا ہمیں صحیح طور اسکا ادراک ہے کہ یہ مندی کا رجحان کیوں کر ہے آخر؟

اس سب کے ساتھ ساتھ حکومت کی بے عملی بھی ایک وجہ ہے ، حکومت احتساب نہیں کررہی انتقام کررہی ہے صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ ، حکومت ایک اور ایمنسٹی سکیم لا رہی ہے یہ چوروں کا احتساب ہے؟؟
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہی پوچھا ہے کے کاروباری جب اب بھی روزانہ کھربوں لگا رہے ہیں تو ان کو کیا نظر آ رہا ہے آپ کی خبریں نہیں پڑھتے ؟

کون روزانہ کھربوں لگا رہا ہے؟؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
جی ، جو کچھ پچھلے تین سالوں میں بنایا گیا وہ ملیا میٹ ہوگیا
پچھلے تین سال میں سے چھ ماہ تو اس حکومت کے نکال دیجیئے۔ باقی بچے وہ اڑھائی سال جن میں میاں صاحب بشمول اہل و عیال اور سمدھی ڈار صاحب کے ہمراہ پنامہ لیکس کی پیشیاں بھگت رہے تھے۔
اب ان تین سالوں سے پیچھے چلتے ہیں، جبکہ دو سال تک نون لیگ اپنی پوری محنت، دیانت اور تجربے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ کو اس بھی نچلی سطح پر رکھے ہوئے تھی۔
حفیظ بھائی، ان کے دو سال کی کارکردگی پر بھی آنکھیں بند اور انکی چھ ماہ کی کارکردگی پر بھی آنکھیں باہر۔۔۔۔ یہ زیادتی ہے جناب۔۔۔۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اس سب کے ساتھ ساتھ حکومت کی بے عملی بھی ایک وجہ ہے ، حکومت احتساب نہیں کررہی انتقام کررہی ہے صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ ، حکومت ایک اور ایمنسٹی سکیم لا رہی ہے یہ چوروں کا احتساب ہے؟؟
آپکے خیال میں حکومت کو کیا کرنا چاہیئے؟
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
جن کے ڈوب رہے ہیں بقول آپ کے روزانہ وہ لگا رہے ہیں نہ تبھی

میں نے پانچ لاکھ کے سیمنٹ اور آئل کمپنیوں کے حصص خریدے کہ ان کی مالیت بڑھے گی اور منافع پر بیچ دوں گا دوسرے ان سے سالانہ منافع آتا رہے گا کہ یہ کمپنیاں اچھا منافع دیتی ہیں ، سٹاک مارکیٹ میں ان کی قیمت کم ہونے سے میرے حصص کی قیمت تین لاکھ اسی ہزار ہوگئی تو میں نے وہ پیسے نکال لینے ہیں اور حصص کمپنی کو واپس کردینے ہیں اس کے بدلے میں میں ان پیسوں کا سونا خریدلوں گا یا ڈالر یا پراپرٹی ، اس طرح کمپنی کے پاس بھی سرمایہ کم ہوجائے گا اور اس کا منافع بھی ، جس سے اس کے پاس نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے کچھ نہیں بچے گا بلکہ جاری اخراجات بھی پورے کرنے مشکل ہوں جائیں گے جس سے کمپنیاں دیوالیہ ہونا شروع ہو جاتی ہیں

جن کے ڈوب رہے ہیں انہوں نے سالوں پہلے سرمایہ کاری کی تھی جب انہیں منافع حاصل ہورہا تھا
 
Last edited:

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلے تین سال میں سے چھ ماہ تو اس حکومت کے نکال دیجیئے۔ باقی بچے وہ اڑھائی سال جن میں میاں صاحب بشمول اہل و عیال اور سمدھی ڈار صاحب کے ہمراہ پنامہ لیکس کی پیشیاں بھگت رہے تھے۔
اب ان تین سالوں سے پیچھے چلتے ہیں، جبکہ دو سال تک نون لیگ اپنی پوری محنت، دیانت اور تجربے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ کو اس بھی نچلی سطح پر رکھے ہوئے تھی۔
حفیظ بھائی، ان کے دو سال کی کارکردگی پر بھی آنکھیں بند اور انکی چھ ماہ کی کارکردگی پر بھی آنکھیں باہر۔۔۔۔ یہ زیادتی ہے جناب۔۔۔۔

تب سٹاک مارکیٹ اوپر کو جارہی تھی ، اب نیچے کو جارہی ہے ، دونوں سطحوں میں فرق ہے ، اگر یہی حال رہا تو مارکیٹ شوکت عزیز کے لیول پر آ جائے گی

embed.png
 
Back
Top