shujauddin
Minister (2k+ posts)

مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو برطانوی حریف کیل بروک نے ایک مقابلے میں ہرا دیا، عامر خان چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوئے۔
برطانوی میڈیا پر آنے والی تفصیلات کے مطابق کیل بروک نے انتہائی بااثر وار کیا جس کے نتیجے میں عامر خان کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ وہ 2 سال بعد ایکشن میں نظر آئے ہیں جبکہ اب تک کھیلے جانے والے 39 مقابلوں میں سے 34 کے وہ فاتح رہ چکے ہیں انہوں نے 21 مقابلوں میں حریف کو ناک آؤٹ کیا۔
جبکہ برطانوی باکسر کیل بروک نے اپنے کیریئر کی یہ 40ویں کامیابی حاصل کی ہے وہ اب تک صرف 3 باکسنگ مقابلوں میں ہارے ہیں۔
باکسر عامر خان نے فائٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اس فائٹ کیلئے تیار ہیں۔ جیت کا ملک کا نام روشن کریں گے، انہوں نے دعائیں اور نیک خواہشات پر ہم وطن پاکستانیوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا تھا۔ جبکہ ہارنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انٹرنیشنل باکسر کو بھی ساتھ لائیں گے۔
جب عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کی تو اس دوران مانچسٹر ارینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان زندہ باد کے نعروں سے گونجنے لگا۔ کیونکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستانی نژاد عامر خان کی سپورٹ کیلئے ارینا میں موجود تھی۔
- Featured Thumbs
- [img]https://i.ibb.co/Xzp4bCD/boxer-amirh1h1121.jpg[/img]
Last edited by a moderator: