پاکستانی نژاد امریکی شخص نیویارک پولیس میں اعلیٰ عہدے پر پہنچ گیا

adeel-rana-nyc.jpg


پاکستانی نژاد امریکی شہری کیپٹن عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گئے۔ انہیں محکمے کی جانب سے اس عہدے پر ترقی دے کر رینک بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پا کر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ سکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1473556944652754945
سید نصیر وجاہت نامی سوشل میڈیا صارف نے اس متعلق کہا کہ وہ عدیل رانا کو اس کامیابی پر اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ اس کے صحیح حقدار بھی تھے۔

عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر تعینات ہوئے تھے، وہ اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔ عدیل رانا کو کیپٹن کے عہدے سے ترقی دے کر منگل کے روز ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے کا پروموشن لیٹر دیا گیا۔

انہیں اس باوقار عہدے پر ترقی پاتا دیکھ کر امریکا میں مقیم پاکستانی شہری بہت خوش ہیں کہ اس طرح سے پاکستانی ترقی کریں تو ہماری قدر میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

Back
Top