Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کے آثار بین الاقوامی اداروں کی طرف سے آ رہے ہیں اب روسی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا، صرف نومبر میں 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے بانڈز خریدے گئے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر مالیت کے بانڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، بلومبرگ کی فہرست میں موجود 94 سٹاک مارکیٹس میں پاکستان سٹاک مارکیٹ سب سے اوپر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1202229287404941312
اد رہے کہ چند روز غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستانی حصص مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں 100انڈیکس میں 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری پر منافع کی شرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے پاکستان سٹاک مارکیٹ عالمی و مقامی سرمایہ کاروں کے لیے جگہ بنی ہوئی ہے۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/521446
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسی ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری 55 فیصد برطانیہ اور 44 فیصد امریکا سے آئی، پاکستانی چینی سرمایہ کاروں کے لیے 1 ارب ڈالر کے پانڈہ بانڈز جاری کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے معیشت کے حوالے سے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔
دوسری جانب موڈیز انویسٹر سروس کے مطابق پاکستانی حکومت کو تصدیق کی گئی ہے کہ ملک میں طویل جاری کی جانے والی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اور غیر محفوظ قرضوں کی درجہ بندی بی تھری اور آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کردیا گیا۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/521302
موڈیز کے بیان میں بتایا گیا کہ آؤٹ لک میں تبدیلی ادائیگیوں میں توازن، پالیسی ایڈجیسمنٹ کی حمایت اور کرنسی کی لچک کے باعث سامنے آئی ہے۔اگرچہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی اور اس کی تعمیر نو میں وقت لگے گا لیکن اس طرح کے اقدامات بیرونی خطرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مالیاتی امور زیادہ تر قرضوں کی سطح کے ساتھ کمزور ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے ذریعہ پاکستان
کی جاری مالی اصلاحات قرضوں کے استحکام اور حکومتی لیکویڈیٹی سے متعلق خطرات کو کم کردیں گی۔
اس سے قبل رواں سال فروری میں موڈیز انویسٹرز سروس نے درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی کو کم کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا تھا۔

پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف روسی میڈیا کرنے لگا، امریکا کا بھی خیر مقدم
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کے آثار بین الاقوامی اداروں کی طرف سے آ رہے ہیں اب روسی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان معیشت میں بہتری آ رہی ہے جبکہ امریکا نے ملکی معاشی منظر نامہ منفی سے مستحکم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Pakistan has seen unprecedented inflows of foreign money this year. Global investors bought 1-year bonds worth $642 million in November alone.

That is expected to reach a record $3 billion by the end of the fiscal year as investors are lured by high interest rates and promises of economic reform.
According to Abdul Hafeez Shaikh, financial adviser to Prime Minister Imran Khan, foreign direct investment surged 200 percent in the first half of 2019. Stocks have also risen, with the main Karachi stock index up by 13 percent over the past month, making it the best-performing stock exchange of the 94 tracked by Bloomberg.
“A double-digit yield on a cheap currency is a good value trade in itself,” Charles Robertson from Renaissance Capital told Deutsche Welle. “I would recommend investors keep buying Pakistan while it offers double-digit interest rates,” he said.
Robertson added that even central bank rate cuts of a few percent would still make Pakistan interesting. “The current policy choices of Pakistan offer the country the best chance of getting onto a sustainable growth path. Borrowing costs are lower thanks to foreign investors buying government debt.”
Central bank data showed that of 1-year papers bought in November, 55 percent were from the UK and 44 percent from the US.
Habib Bank CEO Muhammad Aurangzeb said that Pakistan plans to issue $1 billion worth of ‘Panda bonds’ in the first quarter of 2020 in the Chinese market for the first time in yuan. A Panda bond is a Chinese renminbi-denominated bond from a non-Chinese issuer, sold in China.

Foreign investors rush into Pakistan, with inflows surging 200% in first half of the year
Foreign investors rush into Pakistan, with inflows surging 200% in first half of the year
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/zRZhK30/112.jpg
Last edited by a moderator: