پاکستانی سیاست میں ہلچل: تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پیپلزپارٹی میں شامل

aslm1m1122.jpg

بلوچستان کی سیاست میں ہلچل، بلوچستان سے کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پیپلزپارٹی میں شامل

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا سے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد جے یو آئی ف پر قسمت مہربان ہوگئی، سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی سمیت تین سابق صوبائی وزراء اورمتعدد سیاسی شخصیات نے جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تین سابق صوبائی وزرا سخی امان اللہ، غلام دستگیر بادینی اور سابق وزیرداخلہ ظفراللہ زہری نے بھی جےیوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیاسی رہنما میر پرویز بھی جےیوآئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

دوسری جانب این اے 92 سرگودھا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

https://twitter.com/x/status/1480922256469598217
صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی نے زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔

نعیم الدین سیالوی نے 2018ء کے انتخابات میں 65 ہزار 406 ووٹ حاصل کئے تھے، وہ پیر نظام الدین سیالوی کے بھائی اور رحوم پیر نصیر الدین سیالوی کے صاحبزادے ہیں۔

نعیم الدین سیالوی تحریک انصاف سے ناراض تھے جبکہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف نے اپنے مضبوط امیدوار ظفرقریشی کو نظرانداز کرکے انہیں ٹکٹ دیا تھا۔
 

Back
Top