پاکستانی باکسر عائشہ ممتاز کی ایشین باکسنگ ویمن چمپئن شپ میں تاریخی کامیابی

ayshai1m11h2.jpg


راولپنڈی میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست کھانے کے بعد کرکٹ کے کھلاڑیوں سے مایوس پاکستانیوں کے لیے باکسنگ کے میدانوں سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

میدیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایشین جونیئر ویمن باکسنگ چمپئن شپ جاری ہے جس میں بہت سے ملکوں کے کھلاڑی شریک ہیں اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر عائشہ ممتاز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں۔

عائشہ ممتاز نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والی باکسر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں پر قومی خاتون باکسر عائشہ ممتاز کا مقابلہ بھارتی باکسر سے 6 ستمبر 2024ء کو ہو گا۔

عائشہ ممتاز کے ایشین جونیئر ویمن چمپئن شپ میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد پاکستان کا میڈل یقینی ہو گیا ہے اور وہ ایشین باکسنگ ویمن چمپئن شپ کی تاریخ میں دوسری پاکستانی خاتون میڈلسٹ بن گئی ہیں۔

پاکستان کی طرف سے چمپئن شپ میں عائشہ ممتاز نے 46 کلوگرام کی کیٹگری میں پہلے رائونڈ میں ویتنام کی باکسر نگوین تھی ہانگ ین کے خلاف عمدہ تکنیکی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اسے شکست دی۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں عائشہ ممتاز کے بائیں ہاتھ کے ہکس فیصلہ ثابت ثابت ہوئے اور پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں دوسرا ایشیائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

ایشین جونیئر ویمن باکسنگ چمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، نیپال، فلسطین، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، چینی تائپے، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات، یوکرین، ازبکستان اور ویتنام شامل ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی طرف سے ایشین باکسنگ ویمن چمپئن شپ میں عائشہ ممتاز کی شاندار کامیابی کو پاکستان باکسنگ کے لیے ایک اچھی خبر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سیمی فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ اب مریم کا وژن بن جائے گا
Stay tuned for Hina Butt, Maiza Gujjar and Azma Bukhari's qawwali.
 

Back
Top