Re: پاکستانیوں بڑا غصہ چڑھ رہا ہے کہ وزیراعظم کو سعودی عرب میں عزت نہیں دی گئی۔۔
ویسے مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم غصّہ کس چیز پر ہو رہے ہیں. جب یمن کے معاملے پر ہمارے وزیر اعظم سعودی عرب آ کر ان سے معاملات طے کر گئے پھر پاکستان جا کر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیا اور ہر کسی نے سعودی عرب کو خوب برا بھلا کہا وہ بھی ایک پارلیمانی اجلاس میں. پھر بات یہیں ختم نہیں ہوئی اس اجلاس سے پہلے ایرانی مندوب آ کر سب سے مل گیا اور اس کی مشاورت سے آپ نے ایک قرار داد پاس کی پارلیمنٹ میں اور جب تک سعودیوں نے اپنا وفد بھیجا تو آپ نے قرارداد منظور بھی کر لی.
پھر پچھلے سال ن لیگ کے پروپیگنڈا شروع کیا کہ راحیل شریف فیلڈ مارشل بننا چاہ رہے ہیں لیکن جب وہ ریٹائر ہو کر مسلم فوج کے سربراہ بن گئے اور آپ کا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہو گیا تو فوراً ایک دفعہ ن لیگ نے راحیل شریف اور سعودیوں کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ ہر مجوسی کو بھی کھلی چھوٹ دی کہ اس پروپیگنڈا میں اپنا حصہ ڈالے. یہاں تک کے ایران کے سفیر کے بیانات اور انٹرویو چینلز نے لیے.
اور ایران کے جنرلز پاکستان کی سرزمین پر کاروائی کرنے کی دھمکی دیں، تو کوئی اس پر بولتا نہیں، کوئی بریکنگ نیوز نہیں بنتی، پرسوں ایرانیوں نے مارٹر کی فائرنگ چاغی میں کی، اس پر کوئی خبر نہیں بنی. تو جس کے ساتھ ہم کھڑے ہیں وہ سب کو نظر آ رہا ہے. سعودیہ کی ہر بری خبر ہمارے لئے بریکنگ نیوز، ایرانیوں کی ہر زیادتی خاموشی سے سہہ لی جاتی ہے تو ایک اندھا بھی دیکھ سکتا ہے کہ ہم کس کو عزت دیتے ہیں اور کس کو خوار کرتے ہیں
انگریزی کا ایک محاورہ ہے
Fool me once shame on you, Fool me twice shame on me and fool me thrice....?
تو میرا خیال ہے کہ نواز شریف کو اس سے زیادہ عزت دیتے تو سعودی بے عقل ٹھہرتے. جس کی دہشت گردی سے سعودی تنگ ہیں اس کو آپ نے اپنا دوست بنایا ہوا ہے تو پھر آپ سعودیوں کو اپنا دوست نہ ہی سمجھیں. بس یہ یاد رکھیں کہ حکومت میں اتے ساتھ سب سے پہلے جس نے آپ کو 3 ارب ڈالر دے تھے کہ آپ ائی پی پی کا قرضہ اتار کر اپنی معیشت کو کچھ سنبھالا دیں وہ سعودی ہی تھے ایرانی نہیں نہ ہی چینی.