
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک جزوی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے اس حوالے سے ناٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن (ایف آئی آر) کی مخصوص فضائی حدود جزوی طور پر بند کی گئی ہیں۔ یہ بندش یکم مئی سے 31 مئی تک صبح 4 بجے سے صبح 8 بجے تک جاری رہے گی، اور اس دوران کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ایئرلائن پی آئی اے کی گلگت اور اسکردو کے لیے پروازیں کچھ گھنٹوں کی تعطل کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ تین گھنٹے تک فضائی حدود بند رہنے کی وجہ سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں منسوخ کی گئی تھیں، تاہم فضائی حدود کھلنے کے بعد تمام پروازیں بحال کر دی گئی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں منسوخ کی گئیں، مگر فضائی حدود کھلنے پر تمام پروازیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔