
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کسان نمائندوں سے ملاقات کی، کسانوں نے عمران خان کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا، کہتے ہیں ہم ڈیزل کیلئے لائینوں میں لگے ہوئے ہیں اور وہ شہزادے بن کر سعودی عرب جا رہے ہیں یہ ہم کسانوں کے ساتھ ظلم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں اہم ملاقاتیں کیں، عثمان بزدار، میاں محمود الرشید، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ملاقات کی، ملاقاتوں میں شاہ محمود قریشی اور شہبازگل بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1519351446797524995
ملاقات عمران خان کو صوبے میں جاری آئینی اور سیاسی بحران پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کسان نمائندوں نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور اقتدار میں ملک میں بہترین فصلیں پیدا ہوئیں، کسان اور عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے جبکہ موجودہ حکومت کے ابتدائی ہفتے میں ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، ڈیزل ذخیرہ کرلیا گیا، پاکستانی کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
اس موقع پر کسان رہنماوں کا کہنا تھا کہ پانی کا قطرہ نہیں ہے، کھاد مل نہیں رہی، ہم ڈیزل کیلئے لائینوں میں لگے ہوئے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اپنے ہمراہیوں کے ساتھ شہزادے بن کر سعودی عرب جا رہے ہیں یہ ہم کسانوں کے ساتھ ظلم ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ ہوگا جس میں وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9khankissanmulqat.jpg
Last edited by a moderator: