
پانچ آئی پی پیز کمپنیوں کو ٹیکس فری ادائیگیاں کیے جانے کا انکشاف سامنےآیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کمپنیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سامنے آگئی ہےجس میں کہاگیا ہ کہ انرجی سیکٹر کی جانب سے پانچ بڑے پاور ہاوسز کو ٹیکس فری ادائیگیاں کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینگرو پاور کو صرف 54 فیصد صلاحیت پر 74 اب روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ حب پاور کو صرف 16 فیصد صلاحیت پر 260 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔
اسی طرح لکی گروپ کو 28 فیصد صلاحیت پر 62 ارب روپے سالانہ ادائیگی کی گئی، میاں منشاء کاپاور ہاؤس صرف 13 فیصد پر چل رہا ہے اور انہیں سالانہ 25 اعشاریہ 6 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ سفائر پاور ہاؤس کو 34 فیصد صلاحیت پر 34 ارب روپے دیے گئے۔
ان تفصیلات کے حوالے سے وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو معاہدوں کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، آڈٹ والے اس کے ذمہ دار ہیں، ان کمپنیوں کو سالانہ بنیادوں پر ادائیگیاں کی جاتی ہیں، اگر ان ادائیگیوں میں کوئی بے ضابطگی ہے تو سامنے لائی جائے، اس پر کارروائی ہوگی۔
ماہر توانائی انجم ندیم نے کہا ہے کہ یہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے زیادہ خطرناک معاہدے ہیں، ان پ نظر ثانی ناگزیر ہے، عوام کا استحصال کب بند ہوگا، حیرانگی کی بات ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کے تحت ان پر اربوں روپے ٹیکس بھی واجب الادا نہیں ہے، عام آدمی اور صنعت بجلی بلوں سے تباہ حال ہوچکی ہے، پانچ بڑے گروپس کو ٹیکس فری سہولت کے ساتھ 560 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pth11i13.jpg