
پاسپورٹ آفسز میں ملک سے باہر جانے والوں کا رش تیزی سے بڑھنے لگا اور پاسپورٹ حکام کے مطابق روزانہ 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آرہے ہیں۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔
شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام کیا جانے لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسکی بڑی وجہ پاکستان میں غیریقینی صورتحال، معاشی صورتحال، بیروزگاری اور آزادی اظہار پرقدغنیں ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان میں اپنا مستقبل غیر محفوظ سمجھتی ہے
پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ برس 2022 میں آٹھ لاکھ 32 ہزار افراد پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک گئے۔ان میں زیادہ تعداد ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز کی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آخر تک 40,618 پاکستانیوں نے دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/passporht11.jpg