
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ جیسا کے میرے تمام دوست جانتے ہیں کہ میں جیل سے تو رہا ہوگیا ہوں مگر ایم پی اوکے کالے قانون کے تحت مجھے 30 روز کیلئے اپنے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میری والدہ کے گھر کو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے، دوسری جانب میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبریں بھی پھیلائی جارہی ہیں جو کہ بہت افسوسناک ہے، میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئے ایک منظم پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، پچھلے ایک ماہ میں میرا زیادہ تر وقت جیل میں گزرا ہے،میں تمام تر مشکلات کے باوجود عمران خان کے ساتھ وفادار رہوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1658451066088742914
رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولوی محمود کا نام لیے بغیر کہا کہ افسوس ہے کچھ دوست جال میں پھنس کر جھوٹ کی سازشی تھیوریوں کا حصہ بن جاتے ہیں، میں کبھی ایسا نہیں چاہوں گا کہ اسیری کے دنوں پر جو کچھ ہم پر گزرا وہ کسی او ر پر گزرے۔
علی زیدی نے نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو زہریلے سانپوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ان کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، اس وقت ملک میں آئین وقانون کے بجائے کرمنلز کی حکومت ہے، ہمیں ساری توجہ پاکستان کو کرپٹ ، جرائم پیشہ افراد سے بچانے پر لگانی چاہیے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1658517423195029516
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولوی محمود نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا اور موقف اپنایا کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے حق میں نہیں ہوں،فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاجا پارٹی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/atab-zaidi.jpg