ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی 'کٹ' کو لوگوں نے تربوز سے ملادیا

9tarboozkit.jpg

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے تربوز سے تشبیہ دینا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی نمائش کردی ہے ، پیلےاور سبز رنگ کے امتزاج سے بنی اس کٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیئےہیں، سوشل میڈیا صارفین کےتبصروں کے بعد ہیش ٹیگ "تربوز" ٹویٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کٹ کو تربوز جبکہ بھارتی ٹیم کی کٹ کوباتھ روم واش 'ہارپک' سےتشبیہ دے کر تربوز بمقابلہ ہارپک کا ٹرینڈ بھی چلادیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1571888196291526657
https://twitter.com/x/status/1571905247643312130
ڈاکٹر منصور نامی ایک صارف نے کہا کہ اچھا اس وجہ سے ٹویٹر پر 'تربوز' ٹرینڈ کررہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1571907266537742336
https://twitter.com/x/status/1571879205087973380
صباءزہرہ نے نسیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ میرا پسندیدہ تربوز ہے"۔

https://twitter.com/x/status/1571889726499463170
https://twitter.com/x/status/1571871521483661312
مہر گلریزنے لکھا کہ ہمیں جرسی سےکوئی غرض نہیں ہے، ہمیں میدان میں کارکردگی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1571892602835816449
https://twitter.com/x/status/1571762949064105984
یامان شاہد نامی صارف نے نئی کٹ کے پوسٹر کوشیئرکرتے ہوئےلکھا"انکل ایک تربوز دیدیں"۔

https://twitter.com/x/status/1571878670582644737
علی نے لکھا کہ ڈی ہائیڈریشن میں مبتلا کھلاڑیوں کیلئے تربوز کٹ متعارف کروائی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1571786992173686786
عدنان نامی صارف نے لکھا کہ یہ تربوز کہاں سےاٹھا لیا، اس کٹ سے اچھی تو پہلے والی ہی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1571912284599091200
عامر علی نے کہا کہ تربوز اندر سے اچھا ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہماری جرسی اندر سے اچھی ہے، تو ثابت ہوا کہ ہمارا اسکواڈ بہترین ہے۔

https://twitter.com/x/status/1571911996877971458
زیشان حیدر نامی صارف نے کٹ کےبجائے ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آڑےہاتھوں لینے کا مشورہ دیتے ہوئے ٹرافی کو کین کے اسٹول(موڑہے) سے تشبیہ دیدی۔

https://twitter.com/x/status/1571911627926310914
تاہم سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کےدوران ایک صارف نے مثبت پہلو سامنےرکھتے ہوئے کہا کہ کٹ پر تنقید کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ اس کٹ پر کھلاڑی کے نام اور نمبر کو ایسے پرنٹ کیا گیا ہےجیسےیہ آدھا پانی میں ڈوب گیا ہے، اس کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1571890894659354625