Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی اور یوں افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلادیش کنگز ٹاؤن میں مدمقابل تھیں جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، رحمٰن اللّٰہ گرباز سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کپتان راشد خان 19، ابراہیم زدران 18 اور عضمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعدازاں میچ کا دوسرا مرحلہ کم ہدف ہونے کے باوجود بھی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں آخری تک جیت کی کوششیں کرتی رہیں، ہدف کے تعاقب کے دوران کئی مرتبہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا تاہم قسمت افغان ٹیم کے ساتھ نظر آئی اور آخری میں جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو اس وقت بنگلادیش کو جیت کے لیے 7 گیندوں پر ایک وکٹ پر 8 رنز درکار تھے
اس سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
jang.com.pk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بنگلادیش کو ہرا کر افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
سپر ایٹ کے گروپ ون میں شامل دونوں ٹیمیں کنگسٹن میں مدمقابل ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/m8AwvtX.jpeg