ٹی وی پر میری غیبت ہوتی ہے، یہ میرے لیے ثواب ہے، صدر زرداری

8zardarighrhbat.png

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میری غیبت ہوتی ہے اور میں اسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نامور صحافی وارث میر کی یاد میں سیمنیار کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، سیمینار میں صحافی برداری،سیاستدانوں سمیت لکھاریوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ زندی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے اور ہمیں ہر آزمائش کا سامنا کرنا چاہیے، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی، میں ٹی وی پر ہونےو الی غیبت پر اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں اور آزادی صحافت کے ساتھ کھڑا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہےجس کے ذریعے دنیا کے سامنے ہر بات رکھی جاسکتی ہے، تاہم سوشل میڈیا بھی گروپنگ کا شکار ہے اور اس پر کوئی مشترکہ آواز اٹھائی نہیں جاتی، ملک کیلئے پیسے نہیں بلکہ دیگر چیزیں بھی اہم ہوتی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بڑے زمینداروں پر بھی انکم ٹیکس عائد کی جائے گا، ایگروفارم اور ایگرو انڈسٹری سے ملکی مستقبل وابستہ ہے مگر میرے کچھ دوستوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی، تاہم ہم اس پہلو پر کام کریں گے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ابے او حرام خور! ثواب حاصل کرنے کے لیے اللہ کریم کی ذات پر ایمان لانا اولین شرط ہے . لیکن تُو؟؟ تیرا ایمان صرف ڈاکوں، پیسوں اور کذب بیانی پر ہے اور ایسے ڈاکوؤں کا ٹھکانہ جہنم کی دہکتی آگ ہے
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
They said truth about you, but you don’t want to acknowledge.
(NOTHING CAN MAKE YOU FEEL INFERIOR WITHOUT YOUR CONSENT)
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
If it's done on TV, then it's open information.....not gheebat right?

Yeh chamaar kab Maray ga?
 

Back
Top