
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کرلیا
امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے,میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
ہنٹر بائیڈن پر 2016 اور 2019 کے درمیان کم از کم چودہ لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے جسے بعدازاں ادا کر دیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے پراسیکیوٹر سے کسی ڈیل کے نتیجے میں فوائد حاصل کرنے کے بغیر الزامات کا اعتراف سامنے آیا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کے خلاف ٹیکس ادا نہ کرنے کا کیس متوقع طور پر نہ صرف ایک مضبوط شہادت کے طور پر سامنے آ سکتا ہے بلکہ ان کے بیرونی ممالک کاروباری معاملات بھی بطور ثبوت بن سکتے ہیں۔ ہنٹر کے معاملات کو ری پبلکنز اس طرح پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بائیڈن کا خاندان کرپٹ ہے۔
ہنٹر بائیڈن نے اعترافِ جرم کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے خاندان کو مزید تکلیف اور شرمندگی پہنچانے کا باعث نہیں بنیں گے۔
ہنٹر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران وہ جن چیزوں سے گزرے اسے خود برداشت کریں گے اس لیے انہوں نے اعترافِ جرم کا فیصلہ کیا۔
اگرچہ صدر جوبائیڈن نے خود کو 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے الگ کر لیا تھا لیکن ان کے پانچ دہائیوں پر مشتمل سیاسی کریئر کے آخری مہینوں میں بیٹے کے خلاف ٹرائل متوقع طور پر ایک بڑا دھچکا ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hunath1i11h.jpg