
پاکستان میں امپورٹس پر عائد پابندیوں کےثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں گاڑیاں اسمبل کرنےوالی بڑی کمپنیوں نے اپنے پروڈکشن پلانٹس بند کرنے کے اعلان کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی گاڑیاں تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی انڈس موٹرز کے بعد اب سوزوکی پاکستان نے بھی عارضی طور پر پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے امپورٹس سے قبل پیشگی اجازت کےنظام کے نافذہونے کےبعد گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کی امپورٹ میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس معاملے کو حل کرنے کیلئےکمپنی نے متعدد بار اسٹیٹ بینک کو خطوط بھی ارسال کیے ہیں۔
تاہم کسی ردعمل کے ناملنے اور امپورٹس میں رکاوٹوں کی وجہ سے کمپنی کے پاس پارٹس کی قلت کے باعث کمپنی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل تیار کرنے والے پلانٹس کو 2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک بند کردیاجائے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں ٹیوٹا کمپنیوں کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی نے امپورٹس پر عائد پابندیوں کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر پلانٹس بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امپورٹس کیلئے ایل سیز کھلنے میں ہونےوالی تاخیر کے باعث پروڈکشن جاری نہیں رکھ سکتے لہذا 20 سے 30 دسمبر تک پروڈکشن یونٹ کو مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1607378599472173056
خیال رہے کہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری مکمل طور پر امپورٹس پر چلتی ہے،تاہم روپے کی قدرمیں بدترین گراوٹ کو دیکھتے اور ڈالر کی اڑان کو روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے ایل سیز پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردیں تاکہ امپورٹ بل کو کم کیا جاسکے،انڈس موٹرز حکام نے گزشتہ ماہ ان پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پالیسیوں سے ملک میں آٹو انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، کمپنی نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا تھا کہ آٹو سیکٹرامپورٹ بل میں صرف 3 فیصد کا حصے دار ہےلہذا اس سیکٹر کیلئے امپورٹس پر عائد پابندیوں کو نرم کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11szukiplantbnd.jpg