
پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) اور پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، یہ جھگڑا قومی ہاکی ٹیم کے ادھار کی ٹکٹوں پر چین جانے سے متعلق دعوے پر کھڑا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کے ترجمان نے صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کے حالیہ بیان پردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، اسپورٹس بورڈ نے حال ہی میں پی ایچ ایف کو 9 کروڑ 66 لاکھ روپے دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے 29 رکنی دستے کیلئے بھاری اخراجات اور 7کروڑ 17 لاکھ روپے طلب کیے تھے، پی ایس بی نے 19 پلیئرز، 4 آفیشلز پر مشتمل دستے کے اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی، فیڈریشن کی اپنی درخواست تھی جس پر رسیدیں پیش کرنے پر ایئر ٹکٹوں کی رقم واپسی کا وعدہ کیا تھا، 19 کھلاڑیوں، 4 آفیشلز کی ٹکٹوں، رہائش، ویزہ فیس اور کھانے پینے کے اخراجات کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے کہ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے حال ہی میں ادھار کی ٹکٹس لے کر قومی ٹیم کے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کا دعویٰ کیا تھا۔