
ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ تعینات ہونے کے بعد ایم کیو ایم، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے خیر مقدم،صحافی مبشر زیدی نے اس معاملےپر اہم پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری کے بعد متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے بیانات سامنے آگئے ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے کامران ٹیسوری اور ایک اور نام تجویز کیا گیا، جس کےبعد صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کےنام کی منظوری دی، رابطہ کمیٹی دعا گوہے کہ بطور گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری شہری سندھ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ایم کیو ایم نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ہم MQM کے نامزد گورنر کامران ٹسوری صاحب کو گورنر بننے پر MQM اور کامران ٹسوری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ سندھ کے لوگوں کے مسائل بالخصوص کراچی اور حیدرآباد والوں کے مسائل میں اب کمی واقع ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1579038646228746241
سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر زیدی نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب منصوبہ ایم کیو ایم کے تمام ٹکڑوں علاوہ لندن جمع کرکے کراچی میں پی ٹی آئی کو سیٹیں روکنے کا ہے، مجھے شک ہے کہ یہ منصوبہ کام کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1579110102522793985
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی نشستیں جیت سکتی ہے؟ جس پر مبشر زیدی نے جواب دیا کہ 1 سے 5سیٹیں جیت سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1579112080091021312
اپنی دوسری ٹویٹ میں مبشر زیدی نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ لگانے والے کس منہ سے کہیں گے کہ وہ نیوٹرل ہیں یا ان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1579066568272932864