
مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 17 لاکھ پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں، 83فیصد حذف کردہ ویڈیوز ایسی تھیں جنہیں کسی نے ایک بار بھی نہیں دیکھا تھا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی عملدرآمد سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے جنوری تا مارچ2023 کے درمیان دنیا بھر سے شیئر کی گئی مجموعی طور پر 91 کروڑ3ہزار510 ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں۔
یہ اس عرصےمیں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا تقریباصفراعشاریہ 6 فیصد بنتا ہے، ٹک ٹاک نے یہ تمام ویڈیو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی اور غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے ڈیلیٹ کی ہیں۔
ٹک ٹاک کی رپورٹ کے مطابق حذف کی گئی ویڈیوز میں سے5کروڑ34لاکھ94ہزار911 ویڈیوز ٹک ٹاک کے خودکار نظام نے حذف کیں جبکہ62لاکھ9ہزار835 ویڈیوز کو ریویو میں ڈالنے کے بعد حذف کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں مختلف ممالک کی حذف کردہ ویڈیوز کی بھی تفصیلات شامل ہیں، جس کےمطابق پاکستان میں جنوری تا مارچ 2023 کے دوران1 کروڑ 17لاکھ7ہزار20 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں، گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تادسمبر) کےدوران پاکستان کی حذف کردہ ٹک ٹاک ویڈیوز کی تعداد1کروڑ26لاکھ28ہزار267 تھی۔
ٹک ٹاک نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کیلئے اسپام اکاؤنٹس اور ایسے مواد کو بھی نشانہ بنایا ہے جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tiktok-videohaaha.jpg