
رواں برس 14 اگست کو مینار پاکستان پر بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں بحیثیت نرس اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے ہسپتال سے تین ماہ کی رخصت لے لی ہے۔
ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ نرس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے پہلے 10 روز کی رخصت لی تھی بعد ازاں انہوں نے مزید 80 دن کی چھٹیاں لے لیں۔
ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر متاثرہ خاتون نے مینار پاکستان ہراسانی کیس کی وجہ سے طویل چھٹیاں لی ہیں۔
واضح رہے کہ مینار پاکستان پر ہراسانی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کی حال میں آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں وہ اپنے پرانے ساتھی ریمبو سے گرفتار ہونے والے افراد سے پیسے وصول کرنے پر گفتگو کر رہی ہیں۔ عائشہ نے ریمبو اور اسے کے ساتھیوں کے خلاف بلیک میل کرنے کا مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11ayeshakarm.jpg