
ٹک ٹاک اسٹار اور متنازع شخصیت حریم شاہ کے مبینہ شوہر سامنے آ گئے جنہوں نے سامنے آ کر یہ بھی کہہ دیا کہ "ہو گئی ہے"۔
ٹک ٹاکر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ بلال شاہ نامی اپنے مبینہ شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ ان کے مبینہ شوہر موبائل پر مصروف ہیں۔
ٹاک ٹاکر حریم شاہ بلال شاہ سے کہتی ہیں کہ بلال وہ دیکھیں ویڈیو بن رہی ہے اور یہ کہتے ہوئے ان کے ہاتھ سے فون لے لیتی ہیں۔ جس کے بعد وہ اس طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والی صندل خٹک ہیں جو کہ حریم شاہ کی دوست ہیں۔ وہ بلال شاہ سے سوال پوچھتی ہیں کہ کیا شادی ہو گئی ہے؟
اس پر حریم شاہ کے بھی تاثرات بدلتے ہیں وہ صندل خٹک کو خاموش رہنے کا کہتی ہیں البتہ بلال شاہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ "ہو گئی ہے"۔ جواب میں صندل خٹک کہتی ہیں کہ یہ ویڈیو تو اب نیوز والوں کے پاس جائے گی۔
یاد رہے کہ حریم شاہ آج کل اپنے مبینہ شوہر کے ساتھ کسی دوسرے ملک میں ہیں جہاں صندل خٹک بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/C2QyF4B/hareem-shah.jpg