
پاکستان میں ایک طرف سوشل میڈیا سروسز ٹوئٹر، فیس بک بند ہیں ، ٹوئٹر پر پابندی ہونے کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما ٹویٹ کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف بھی ٹویٹ کرنے کیلئے وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل پی ٹی اے نے کہا تھا کہ وی پی این کا استعمال غیرقانونی اور پی ٹی اے کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر رہنما بھی پی ٹی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ وزیراعظم شہبازشریف، مریم نواز اس وقت پاکستان میں ہیں جہاں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سروسز بند ہیں۔۔
اس پر احمد وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم کو بتائیں ٹویٹر نہیں چل رہا، وہ بھی میری طرح وی پی این کا استعمال کر رہا ہے، جو غیر قانونی کام ہے دوسرا انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت سلو ہے تیسرا میں نے ویکلی پیکج لگایا تھا 4 دن تو آپ لوگوں نے ضائع کر دیے، میرے پیسے واپس کریں
https://twitter.com/x/status/1657288718120566784
راشد چوہدری نے لکھا کہ پاکستان میں وی پی این کا استعمال غیر قانونی ہے اور ہمارے وزیر اعظم ٹویٹر استعمال کرنے کے لیے وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں۔ کتنا عمدہ ملک ہے ہمارا
https://twitter.com/x/status/1657369550738915329
جمیل فاروقی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں وزیر اعظم پورے مُلک کا ٹوئیٹر بند کرکے خود وی پی این سے ٹوئیٹ کرتا ہے
Google Maps
Find local businesses, view maps and get driving directions in Google Maps.
وزیراعظم شہبازشریف کے ٹویٹ پر عدیل راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹوئٹر پر آپ کی حکومت نے پابندی لگا دی ہے۔ کیا آپ نے اس تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال کیا، کیونکہ پی ٹی اے کے مطابق وی پی این غیر قانونی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1657287599751307264
ماریہ میمن نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ٹوئٹر استعمال کرنے کیلئے وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہیں
https://twitter.com/x/status/1657289844371120131
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی عجیب بات ہے کہ جس ملک میں ٹوئٹر بند ہے اس ملک کا وزیراعظم وی پی این لگاکر ٹوئٹر استعمال کررہا ہے، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم ابھی تک انٹرنیٹ، ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب بند کرنے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1657349729942921222 https://twitter.com/x/status/1657362124841132032 https://twitter.com/x/status/1657351055477202944 https://twitter.com/x/status/1657291582301773829
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/vnapnahsasaih.jpg