
ٹوئٹر صارف نے قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم سے سفارش کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محمد جنید نامی صارف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف کو وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاک کیا ہوا ہے۔
محمد جنید نے صارف نے وسیم اکرم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وسیم اکرم نے مجھے کیوں بلاک کیا ہے براہ مہربانی مجھے ان بلاک کر دیں۔
https://twitter.com/x/status/1446951815799476227
ٹوئٹر صارف نے شنیرا سے مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ کہ میری سفارش کردیں، شاید آپ کی سفارش سے میری مدد ہوجائے۔
شنیرا اکرم نے محمد جنید کی سفارش کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے خود کوئی منفی ٹوئٹ کیا ہوگا، جس کی وجہ سے وسیم نے آپ کو بلاک کیا ہوگا۔
سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئندہ سوچ سمجھ کر ٹوئٹ کرنا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shanira.jpg