ٹریفک وارڈن کی معمرشخص کو اٹھاکر سڑک پارکرانے کی ویڈیووائرل

traffic-warden-viral1121.jpg


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹریفک وارڈن نے معمر شخص کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور اسے سڑک پار کروا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو لاہور کے علاقے گلبرگ کی ہے جہاں ایک بزرگ گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث گھبرا جاتا ہے اور سڑک کو عبور نہیں کرپاتا۔

یہ معاملہ موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے دیکھا تو اس نے آگے بڑھ کر بزرد کی مدد کی، وارڈن نے دیکھا کہ بزرگ گاڑیوں کی تیز رفتار سے ڈر رہا ہے تو اس نے اسے گود میں اٹھا کر سڑک پار کرا دی۔


اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جہاں صارفین اس کی تعریفیں کر رہے ہیں اور اسے دعائیں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور نےبھی مذکورہ وارڈن کو شاباش دیتے ہوئے اس کے لیے تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔
 

Back
Top