سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی جوہری راز باتھ روم میں چھپانے کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف جوہری راز، فوجی منصوبوں اورسینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر مجموعی طور پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی جوہری رازوں سے متعلق انتہائی حساس فائلیں اپنے ذاتی باتھ روم اور شاور کیبن میں چھپادی تھیں اور دستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام جرائم کے صحت جرم سے انکار کرتےہوئے ان الزامات کی یکسر تردید کردی ہے۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے خواہش مند ہیں، وہ امریکی تاریخ میں پہلے ایسے سابق صدر بن گئے ہیں جن پر کسی بھی کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہو۔