ٹانک سے کوہاٹ جانے والے سراغ رساں ٹیم کے اہلکار اغوا

14teammaghhsuragauty.png

ٹانک میں سراغ رساع ٹیم کے اہلکار ٹانک جاتے ہوئے اغوا کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ٹانک میں تھانہ ملازائی کی حدود سے کوہاٹ جانے والی سراغ رساں ٹیم اور کھوجی کتوں کے ساتھ پیش آیا جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا، ٹیم میں پانچ سراغ رساں اہلکار اور 2 کھوجی کتے شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سے تین کا تعلق کرک سے تھا جبکہ 2 افراد اوکاڑہ کے رہائشی تھے، سراغ رساں ٹیم سلامت شاہ نامی شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات کیلئے کوہاٹ جارہی تھی۔

ڈی پی او ٹانک نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سلامت شاہ نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد کوہاٹ کی ایک پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کیا تھا، ٹیم کو کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

خیال رہے کہ ٹانک میں گزشتہ دنوں سے دہشت گردی کی متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، رواں ماہ ہی ضلع ٹانک میں پولیس اور ایف سی اہلکار کے اغوا کے بعد قتل کا واقعہ سامنےآیا، ان دونوں اہلکاروں کو ٹانک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، اس سے قبل 132 کے وی کی مین لائنوں پر کام کرنے والے 13 مزدوروں و اہلکاروں کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Abhi tu ibtida hai ——Agar Ghaleez Fouj ko roka na gaya tu —- Phir koi kuch nahi kar sakay ga —- - MUNIRA Dala 1971 Repeat karna chah raha hai 🔥

 

Back
Top