ملتان سلطانز کو فائنل میں ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور عثمان خان نے برق رفتار آغاز کیا لیکن 41 کے مجموعے پر عثمان خان ڈیوڈ ویسا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد رضوان کا ساتھ نبھانے کے لیے رائیلی روسو آئے، انہوں نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان کے ہمراہ 64 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔
روسو کو راشد نے 105 کے مجموعے پر بولڈ کیا، جس کے بعد 122 کے مجموعے پر محمد رضوان بھی راشد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1637113032739364864
لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے اننگز کے آغاز میں رنز دینے کے بعد اختتامی لمحات میں شاندار کم بیک کیا اور 146 کے مجموعے پر کیرون پولارڈ اور پھر جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کو 160 بھی میدان بدر کردیا۔
آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 25 اور عباس آفریدی نے 17 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔
قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں، راشد خان دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویسے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے فائنل میں اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن پہلا نقصان میں 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شیفق نے کیچ آؤٹ کروایا۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/lpCGbfW.jpg
Last edited by a moderator: