
خزانہ خالی، گوجرانوالہ میں شادی پر باراتیوں نے ڈالرز کی برسات کر دی۔۔دلہے کے دوستوں اور رشتے داروں نے ڈالرز وغیرملکی کرنسی کے علاوہ قیمتی گفٹ پیکس بھی لٹائے
ایک طرف ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں اٹلی سے آئے نوجوان کی انوکھی شادی میں اس کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے بارات پر ڈالرز وغیرملکی کرنسی کی برسات کر دی۔
ذرائع کے مطابق اٹلی سے آئے گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان گلفام کی شادی کی خوشی میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے ڈالرز وغیرملکی کرنسی کے علاوہ پاکستان روپے کی بھی بارات پر برسات کر دی۔
گوجرانوالہ کے علاقے تتلے عالی سے قلعہ دیدار سنگھ کے نواب میرج ہال میں اٹلی پلٹ نوجوان کی بارات پہنچنے پر دلہے کے قریبی دوستوں و عزیز واقارب نے بارات میں شریک عام شہریوں میں ڈالرز کے علاوہ قیمتی موبائل فونز اور سوٹ بھی لٹائے۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد قیمتی تحائف اور غیرملکی کرنسی نوٹ لوٹنے میں مصروف تھے جس میں باراتی بھی شامل ہو گئے۔
نوجوان گلفام کی بارات پہنچنے پر رشتے داروں اور دوستوں نے ڈالرز کے علاوہ گفٹ پیکس بھی لٹائے، شہریوں اور باراتیوں نے بھی اس موقع پر اپنی جیبیں بھر لیں۔ بارات میں شریک ہونے والے افراد نے بتایا کہ ایسی شادی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی جس میں غیرملکی کرنسی اور قیمتوں تحفے لٹائے گئے ہوں۔
اس سے پہلے گزشتہ سال فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے آیا تھا جہاں عابد حمید نامی شہری کی شادی میں اس کے بھائیوں نے باراتیوں پر ڈالرز، درہم ، موبائل فونز، پرفیوم کے تحائف لٹائے تھے۔ شادی کی تقریب میں بھرپور آتش بازی بھی کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/taxpaah.jpg