
دونوں مسافروں کو اے ایس ایف کا عملہ کنٹرول روم لے گیا اور پوچھ گچھ کی گئی اور دونوں سے معافی نامہ لکھوانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ضلع بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے میں سوار 2مسافروں کے درمیان سیٹ پر گرما گرما بحث کے بعد جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران دونوں مسافروں کی طرف سے مکوں کو آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ دیگر مسافر خود کو اور بچوں کو بچا رہے تھے۔
طیارے میں موجود ایک مسافر نے ویڈیو بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز نمبر 326 کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے کے اندر ہی 2 مسافروں میں تکرار ہوئی اور طیارہ لینڈ کرنے کے بعد دونوں مسافر پھر سے الجھ پڑے اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ ویڈیو میں دیگر مسافروں کی طرف سے لڑائی ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کیونکہ فلائٹ میں بچے بھی موجود تھے، ایک خاتون نے بچے کو اٹھا رکھا تھا جسے وہ لڑائی کے دوران بچاتے رہے۔
مسافروں کی لڑائی کے دوران فلائٹ اٹینڈنٹ کی طرف سے دیگر مسافروں کو طیارے سے نیچے اترنے کا اعلان کیا جاتا رہا، بعدازاں طیارے کے پائلٹ کی طرف سے ایئرپورٹ سکیورٹی سٹاف کو طلب کیا گیا جس نے آکر دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں مسافر کو اے ایس ایف کا عملہ کنٹرول روم لے گیا اور پوچھ گچھ کی گئی اور دونوں سے معافی نامہ لکھوانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
اس سے پہلے گزشتہ ماہ استنبول ایئرپورٹ سے نئی دہلی کے بین الاقوامی اندرا گاندھی ہوائی اڈے جانے والی انڈیگو کی پرواز میں ایک مسافر کا فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مسافر کی طرف سے بدتمیزی کرنے پر جواب میں مشتعل ایئرہوسٹس نے کہا کہ میں ایئرلائن کمپنی کی ملازم ہوں آپ کی ذاتی ملازم نہیں ہوں!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mukkh11i1i12.jpg